اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رشیا ٹوڈے کے حوالےسے ارنا کی رپورٹ کے مطابق ویٹالی چورکین نے روس ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ مشرق وسطی اور افریقہ کی موجودہ صورت حال نہایت ہی بحرانی ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ لیبیا کا شیرازہ بکھر رہا ہے اور یہ ملک شدید قسم کی مشکلات کا شکار ہے اور اس بدامنی کے اثرات مالی میں بھی دیکھے جارہے ہیں۔ ویٹالی چورکین نے کہا کہ وسطی ایشیاء کا اتحاد خود بخود تحلیل ہوگیا ہے اور جنوبی سوڈان نے بھی امریکی حمایت سے خود مختاری حاصل کرلی تھی اور اس وقت یہ ملک شدید قسم کے داخلی بحران کا شکار ہے اور اندرونی قوتیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے لئے تیار نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲