اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شکاگو شہر کی ڈیمن روڈ میں مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک 19 سالہ نوجوان ہلاک ہوگيا، جبکہ شکاگو شہر میں ہی ایک ریسٹورنٹ پر ہونے والی فائرنگ میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ امریکہ شہر شکاگو ہی میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں ایک 36 سالہ فرد ہلاک ہوگیا جبکہ شکاگو ہی لاونڈالو روڈ میں ہونے والے فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں 65 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے شکاگو شہر میں فائرنگ کے واقعات گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیش آئے ہیں۔ ادھر امریکہ کے سماجی حلقے ملک میں بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات کی ایک بڑی وجہ امریکہ میں اسلحہ کی آزادانہ حمل و نقل اور خرید و فروخت کو سمجھتے ہیں اور ان کا یہ کہنا ہے کہ اسلحہ کی آزادانہ خریداری کی روک تھام کے لئے فوری طور پر نئے قانون بنانے کی ضرورت ہے۔ امریکہ میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 14 دسمبر 2012 سے لیکر 31 دسمبر 2013 تک اس ملک میں ہونے والے فائرنگ کے مختلف واقعات میں 12 ہزار سے زیادہ امریکی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲