اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ روز مشہد مقدس میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دہشت گردی سے مقابلے کے بارے میں مغربی ممالک کے ٹھوس عزم و ارادے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر روحانی نے گذشتہ مشہد میں ہونے والی اس ملاقات میں کہا ہے دہشت گردی کی حمایت کے بارے میں ابھی بعض مغربی ملکوں میں خاص تبدیلی کامشاہدہ نہیں کیا ہے دہشت گرد وں کی اب بھی حمایت جاری ہےاور انھیں ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے ، مغربی ممالک کو چاہئیے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت ختم کردیں ۔ صدر روحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علاقے میں جاری دہشت گردی اور بدامنی پوری دنیا میں دہشت گردی اور بدامنی کا باعث بنے گی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی سے مقابلے میں سنجیدہ ہے اور اس سسلسلے میں اپنے تمام ترامکانات سے استفادہ کے گا۔ صدر ڈاکٹرروحانی نے علاقے کے تمام ممالک اور عوام سے حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اگر علاقے کے مؤثر ممالک دہشت گردی کا مقابلہ کریں تووہ اس کام میں بہت جلد کامیاب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲