اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق مصر کی فضیلت پارٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مصری عوام، جارح، قاتل اور امن و امان تباہ کرنے والوں کے ساتھ آشتی نہیں کریں گے اسلئے کہ موجودہ صورت حال میں باغی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی آشتی، مصری انقلاب کو متاثر، اور حکومت کے جرائم کی سیاسی پردہ پوشی کے مترادف ہوگی۔ مصر کی فضیلت پارٹی کے اس بیان سے، اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ انصاف کی بنیاد پر مصری عوام کا قتل عام کرنے والوں کو، قرار واقعی سزا دی جائے۔ مصر کی فضیلت پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اسے حکمرانوں سے مثبت اقدامات کی کوئی توقع نہیں ہے اور مصری عوام کو چاہیئے کہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے انقلاب کی راہ پر گامزن رہیں۔ مصر کی اس پارٹی کا کہنا ہے کہ انقلاب کے ذریعے ہی حقوق کا حصول ممکن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲