اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تمغے جیتنے والے اہم کھلاڑی، سماج میں نئی نسل کیلئے بہترین نمونہ ثابت ہوسکتے ہیں۔صدر مملکت نے کھیل کے میدانوں میں تمغے جیتنے اور چیمپین بننے والے کھلاڑیوں کی قدردانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ مختلف شعبوں منجملہ کھیل کے شعبے میں ایران کی ترقی، قوم کی خوشی اور سماج و معاشرے میں نشاط نیز نئی نسل میں نیا قومی جذبہ پیدا ہونے کا باعث بنی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر بھی جب منطقی مذاکرات کی بنیاد پر ایران کوئی کامیابی حاصل کرتا ہے تو اس سے ملک کا وقار اور زیادہ بلند ہوتا ہے۔صدر مملکت نے جنوبی کوریا میں ایشین مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی کامیابی کی آرزو بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲