اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوکرین کی حکومت اور اس ملک کے مشرقی علاقوں کے مخالفین کے درمیان آج سے جنگ بندی کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہيں۔ روئٹرز کی رپورٹ کےمطابق یہ معاہدہ، آج بلاروس کے شہر مینسک میں روسی سفیر اور یورپ کی سکورٹی اور تعاون کے ادارے کے مبصرین کی موجودگي میں طے پایا۔ یوکرین کے صدر پٹرو پورشنکو نے کے یف اور مرکزی حکومت کے مخالفین کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی تائيد کرتے ہوئۓ کہا ہے کہ یہ جنگ بندی آج جمعے سے شروع ہورہی ہے۔ بارہ شقوں والے اس سمجھوتے میں کہاگیا ہے کہ روس یوکرین کی سرزمین سے نکل جائے اور اپنی سرحد تک پسپائی اختیار کرلے۔ واضح رہے کہ یوکرین میں جاری تشدد میں اب تک 2600 افراد ہلاک اور چھ ہزار زخمی ہوئے ہيں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲