اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے انٹر نیٹ پر جاری کی جانے والی ایک وڈیو میں، ہندوستان میں اپنی تنظیم کی شاخ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایمن الظواہری نے انٹرنٹ پر عربی اور اردو زبان کے ذریعے اپنا یہ پیغام پہنچایا ہے۔ 55 منٹ کے دورانیئے کی اس وڈیو میں ایمن الظواہری کا کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ اپنی سرزمین کی آزادی، خودمختاری کی بحالی اور خلافت کے دوبارہ قیام کے لئے دشمنوں کے خلاف جہاد کرے۔ برما، بنگلہ دیش، آسام، گجرات، احمد آباد اور کشمیر کے مسلمان ریاستی جبر اور ناانصافی کا شکار ہیں، جن کی مدد کی جائے گی۔ برصغیر میں القاعدہ کا قیام برما، بنگلہ دیش اور ہندوستان کی ریاستوں آسام اور گجرات کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خوشخبری ہے جہاں وہ اب ناانصافیوں اور مظالم سے بچ سکیں گے۔ایمن الظواہری کا کہنا تھا کہ برصغیر میں القاعدہ کی نئی شاخ وہاں اسلامی حکومت کے قیام اور جہاد کے پرچم کو لے کر آگے بڑھے گی۔ اپنی وڈیو میں ایمن الظواہری نے افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر کے ساتھ وفاداری کی بھی تجدید کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲