ابنا: عراقي ذرائع کے مطابق فوج نےصوبہ صلاح الدين ميں دہشت گردوں کے خلاف ايک کارروائي ميں آمرلي کے قريب ميں واقع البوحسن نامي علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کراليا ہے -
دہشتگردوں کے خلاف فوج کا يہ آپريشن چھے گھنٹے سے زيادہ عرصے تک جاري رہا - فوج کے اس آپريشن ميں تيس سے زائد دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوگئے -
رپورٹ کے مطابق فوج نے مکمل طورپراس علاقے پر کنٹرول حاصل کرليا ہے - فوج کي جانب سے شہر آمرلي کو دہشت گردوں سے آزاد کرالئے جانے کے بعد دہشت گرد اس شہر سے پہاڑي علاقہ حمرين کي طرف فرار کرگئے ہيں -
واضح رہے کہ عراقي شہر آمرلي اناسي دن تک داعش کے محاصرے ميں رہا ہے -
اس دوران دہشتگردوں نے اس شہر کے لئے دواؤں اوراشيائے خوردو نوش کي سپلائي کا راستہ بند کرديا تھا-
.......
/169