اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔۔ المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق سامرا میں عسکریین علیھما لسلام کے روضہ کے پاس کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں چار افراد جاں بحق اور بائيس زخمی ہوئے ہیں۔ اس بم دھماکے میں انسداد دہشتگردی کی رضاکارانہ فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے صوبہ صلاح الدین ان دنوں داعش کےخلاف عراقی فوج اور کرد پیشمرگہ فورسز کی جنگ کا میدان بنا ہوا ہے۔ اس جنگ میں رضا کار فورسز بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج، کرد پیشمرگہ فورسز اور رضاکار فورسز کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف آپریشن کرنے سے اس تکفیری دہشت گروہ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس سے متعدد علاقے آزاد کرالئے گئے ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دہشتگردوں نے عراقی فضائیہ کے حملوں کے خوف سے اپنے ٹھکانے چھوڑ دئے ہیں اور عوام کے درمیاں پناہ لے لی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲