اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ملت فلسطین اور فلسطینی استقامت کی حمایت کے لۓ ایک سو ٹن کی مزید امداد غزہ روانہ کردی گئی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق انسان دوستی پر مبنی یہ امداد ایک طیارے کے ذریعے غزہ کے عوام کے لۓ بھیجی گئی ہے اور اس امدادی سامان میں ادویات ، میڈیکل سازوسامان ، خیمے اور اشیائے خورد و نوش شامل ہیں ۔ یہ امدادی سامان مصر بھیجا گیا ہے جہاں سے اسے مصر اور فلسطین کے متعلقہ حکام سے ہم آہنگی کے ساتھ رفح پاس سے غزہ کے عوام تک پہنچایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲