اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران نیوز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت المسلمین پاکستان صوبۂ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے منگل کے دن کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اپنا اقتدار بچانے کے لۓ عوام پر حملہ کرنے والی حکومت ملک دشمن شمار ہوتی ہے کیونکہ عوام ہی کسی نظام کا بنیادی ستون شمار ہوتے ہیں۔ علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی اپیل کی پر عوام کی ایک بڑی تعداد حکومت مخالف دھرنوں میں شامل ہے اور وہ طاہرالقادری کی حمایت کررہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نواز شریف کی حکومت کے خلاف دھرنے دے کر ان سے اسعفعے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفی نہیں دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲