3 ستمبر 2014 - 15:23
فیڈل کاسٹرو: میک کین اور موساد 'داعش' کے خالق ہیں

کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسٹرو نے پیر کو امریکہ اور یورپ کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ کے جنونی ہیں اور ناٹو عسکری اتحاد نازی جرمنی کا متبادل ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کیوبا میں شائع ہونے والے اپنے ایک مقالے میں جنوبی امریکہ میں کمیونسٹ انقلاب کے روح رواں کاسٹرو نے مشرق وسطی میں امریکی پالیسیوں کے مدنظر امریکی سینیٹر جان میک کین پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کا بے لگام اتحادی قرار دیا۔

فیڈل کاسٹرو نے میک کین کی مذمت کرتے ہوئے کہا میک کین اور اسرائیل تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خالق ہیں۔

کیوبا کے سابق صدر نے مغرب کی پالیسیوں کو جارحانہ اور ریاکارانہ بتاتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے بحران کو لے کر ناٹو ماسکو پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس بہانے ناٹو ارکان کے عسکری بجٹ میں بے تحاشہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناٹو میں یورپین ترجمان جس لہجے اور انداز میں بات کرتے ہیں اس سے لوگوں کے ذہن میں نازی جرمنی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔

سنہ 2008 میں ریپبلکن صدارتی امیدوار میک کین کے بارے میں کاسٹرو نے کہا کہ وہ اسرائیل کی جاسوسی ایجنسی موساد کے حامی ہیں اور ان دونوں نے مل کر داعش کی تشکیل کی، جو آج عراق کے کلیدی حصوں اور ایک تہائی شام پر قابض ہے۔
.......

/169