3 ستمبر 2014 - 10:42
جبہۃ النصرہ کا دہشت گردوں کی فہرست سے نام نکالنے کا مطالبہ

دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ نے اقوام متحدہ کی امن فوج کے جوانوں کے بدلے اپنے نام کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی فوج کے سربراہ جنرل ٹیكيوٹوگا نے کہا کہ جبہۃ النصرہ نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے مذاکرات کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ شامی فوج کی کارروائی کے دوران ہلاک جنگجوؤں کے بدلے انہیں رقم مہیا کرائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جبہۃ النصرہ نے یہ نہیں بتایا کہ فوجیوں کو کہاں رکھا گیا ہے لیکن انہوں نے یہ بتا دیا کہ سارے فوجی محفوظ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے اپنے 45 فوجیوں کی آزادی کے لئے جبہۃ النصرہ سے مذاکرات کے لئے دو نمائندے مقرر کئے ہیں جبکہ شام کی شدت پسند تنظیم نے اقوام متحدہ کی امن فوج پر الزام لگایا ہے کہ جولان کی پہاڑیوں میں خالی کی گئی چار چھاؤنیوں کو اس نے فوج کے حوالے کر دیا ہے۔
اس سے پہلے جبہۃ النصرہ نے اعلان کیا تھا کہ اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ جولان پر تعینات امن فوج اپنے سارے ہتھیار اور فوجی آلات کو چھوڑ کر پیدل مقبوضہ فلسطین کی جانب چلے جائیں گے۔

ادھر آئرلینڈ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جولان کی پہاڑیوں پر اس کے فوجیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
آئرلینڈ کے وزیر دفاع سائمن كوفيني نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اقوام متحدہ یہ چاہتا ہے آئرلینڈ کے امن فوجی جولان پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں تو اسے ان کی مکمل نگرانی کرنی ہوگی۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو اس بات کی ضمانت دینی چاہئے اور اگر اس سلسلے میں کوئی اتفاق نہیں ہوا تو آئرلینڈ اپنے فوجیوں کو اقوام متحدہ کی کسی مہم پر نہیں بھیجے گا۔
.......

/169