3 ستمبر 2014 - 09:24
مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت ملتوی

وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنوں اور مظاہروں کے باعث سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کسی بھی کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی گئی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے اسلام آباد میں جاری صورت حال کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی ہے-

اب کیس کی سماعت 9 ستمبر کو ہوگی ، سماعت ملتوی ہونے کے حوالے سے استغاثہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء کو باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے۔

.......

/169