3 ستمبر 2014 - 07:50
پاکستان میں سیاسی بحران حل ہونے کے آثار تاہم دھرنےجاری + تصویر

پاکستان میں جاری سیاسی بحران حل ہوتا ہوا نظرآرہا ہے تاہم پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا بدستور جاری ہے۔

پاکستانی ذرائع سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی سربراہی میں اپوزیشن کی ایک ٹیم نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
مذاکراتی ٹیم میں رحمان ملک ، کلثوم پروین جیسے لیڈران شامل ہیں، مذاکراتی ٹیم نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا ہے کہ قوم بہت جلد خوشخبری سنے گي عمران خان اور طاہرالقادری سے بات چیت کے نتائج مثبت رہے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ ڈیڈلاک جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے دوبارہ مذاکرات کاآغاز ہوگا۔انھوں نےکہا کہ طاہرالقادری اور عمران خان نے مذاکرات کےلئے الگ الگ کمیٹیاں بنائي ہیں دونوں پارٹیوں سے جلد ملاقات کرکے ڈیڈلائن ختم کردیں گے تاہم حکومت کو بھی مثبت کردارادا کرنا ہوگا۔
دوسری طرف پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اعظم نوازشریف سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ کسی صورت جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

.......

/169