2 ستمبر 2014 - 11:10
بحران کے حل کے لئے یمنی صدر نےنمائندہ روانہ کیا

یمن کے صدر نے اس ملک کا بحران حل کرنے کے لئے الحوثی گروہ کے رہنما سے مذاکرات کےلئے اپنا نمائندہ روانہ کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے بحران کے حل اور اس ملک میں خانہ جنگی کا امکان کم کرنے کے لئےصنعا کے میئر عبدالقادر ہلال کو الحوثی گروہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کو صعدہ روانہ کیا ہے تاکہ اس ملک کا بحران حل کیاجاسکے۔
درایں اثنا یمن کی صدارتی کمیٹی کے ایک عہدیدار نے جو اس ملک کے بحران کےحل کی ذمہ داری بھی سنبھالے ہوئے ہیں کہا کہ یہ کمیٹی ، الحوثي گروہ اور دوسری سیاسی جماعتوں کی جانب سے آنے والی تجاویز کا جائزہ لینے کےلئے ایک اجلاس بلانے پر تاکید کرتی ہے۔
جبکہ الحوثی گروہ نے اس ملک میں ظلم و ناانصافی کا سلسلہ بند ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ گروہ ملت یمن کے نقصان میں ہونے والا کوئي بھی سودا اور سازش قبول نہيں کرےگا۔
واضح رہے کہ الحوثی گروہ نے، اپنے سیاسی اور شہری مطالبات کو لے کر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

.......

/169