اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آج پورے بنگلادیش ميں ٹی وی کے مذہبی پروگرواموں کے ایک اناؤنسر کے قتل کے خلاف احتجاج میں پورا بنگلادیش بند رہا اور ٹریفک بھی متاثر رہا۔ بنگلادیش میں اسلام پسندوں کی جانب سے آٹھ گھنٹے کی ہڑتال کے لئے اس ملک کے شعبۂ نقل و حمل کی حمایت کے بعد ، آج پورے بنگلادیش کی سڑکوں پر کسی بھی طرح کی گاڑیوں کی آمدو رفت بند رہی۔ بنگلادیش کی اسلامی طلباء کی ایک فعال یونین نے ، شیخ نور الاسلام فاروقی کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبے کو لے کر اس ہڑتال کی کال دی تھی۔ ساٹھ سالہ فاروقی کو ، جو ڈھاکہ کی ایک مسجد کے پیش امام تھے، گذشتہ بدہ کے روز ان کے گھر میں ہی بدترین حالت میں قتل کردیا گيا۔ ڈھاکہ پولیس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اس سلسلے میں ایک عورت سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے التبہ ابھی اس قتل کے محرکات کا پتہ نہيں چل سکا ہے۔ جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ فاروقی کو مذہبی پروگراموں میں انتہا پسندوں کے خلاف اپنے نقطہ ہائے نظر بیان کرنے کےسبب قتل کیا گيا ہے۔
.......
/169