30 اگست 2014 - 08:24
اسرائیل مخالف بیان پر پریس ٹی وی کے اینکراوربرطانوی رکن پارلیمنٹ پر تشدد

اسرائیل کے خلاف بیان دینے کی وجہ سے پریس ٹی وی کے اینکر اور باطانوی پارلیمنٹ کے رکن کو زد و کوب کیا گيا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گلووے کہ جو پریس ٹی وی کے اینکر بھی ہیں، جمعہ کی رات ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ برطانوی پولیس نے ایک 39 سالہ برطانوی شہری کو اس حملے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گلووی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بظاہر یہ حملہ اسرائیل کے بارے میں گلووے کے بیان کی وجہ سے کیا گیا ہے، کیونکہ حملہ کرنے والا شخص ھلو کاسٹ سے مربوط نعرے لگارہا تھا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کچھ عرصے قبل اسرائيل کے تجارتی سامان اور صہیونی حکومت کے مکمل بائيکاٹ کے حوالے سے بیان دیا تھا جس پر اسرائيل نواز حلقوں نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، اس برطانوی رکن پارلیمنٹ کی شکایت کی تھی۔ واضح رہے کہ جارج گیلوے نے اپنے ایک بیان میں بریڈ فورڈ کو اسرائیل فری زون قرار دیا تھا اور عوام پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات، تعلیمی خدمات اور سیاحوں کا بائیکاٹ کردیں جس کے بعد پولیس نے انھیں خبر دار کیا تھا کہ ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔ پریس ٹی وی کے اینکر گلووے برطانیہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کی وجہ سے معروف ہیں۔

.......

/169