اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے فوج کو ضامن یا ثالث بننے کے لئے نہیں کہا،اس حوالے سے حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ہم وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ میں وضاحت کرنے آیا ہوں تاکہ سچ سامنے آجائے۔ انھوں نے کہا کہ یہ جھوٹ ہے کہ تحریک انصاف نے فوج کو کہا کہ جنرل راحیل درمیان میں پڑیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ نوازشریف استعفیٰ دینے کے لیے تیارنہیں، اس کے جواب میں میں نے جنرل راحیل شریف سے کہا کہ نوازشریف پراعتماد نہيں لیکن آپ پر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲