اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تھران کے امام جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے آج تھران انجینئروں کی سوسائٹی کے گياویں اجلاس میں 50 روزہ جنگ میں صہیونی حکومت کے مقابلے میں غزہ کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی، حتمی کامیابی کے لئے پہلا قدم ہے اور بلآخر غاصب صہیونی حکومت کی نابودی ہوکر رہے گی۔ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے غزہ کے فلسطینی باشندوں کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی کہ صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت کو جاری رہنا چاہیے تاکہ اسرائیل نابود ہو۔ تھران کے امام جمعہ نے اس اجلاس میں کہا کہ غزہ میں الہی وعدہ پورا ہوا ہے اور ثابت ہوا کہ کامیابی ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔
.......
/169