28 اگست 2014 - 02:38
نوری مالکی نے عراق کی تقسیم پر مبنی نائب صدر کے بیان کو مسترد کر دیا

عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی نے عوام سے اتحاد و وحدت کے تحفظ کی درخواست کے ساتھ، عراق کی تقسیم کے بارے میں امریکہ کے نائب صدر کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی نے عوام سے اتحاد و وحدت کے تحفظ کی درخواست کے ساتھ، عراق کی تقسیم کے بارے میں امریکہ کے نائب صدر کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔ لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے کل عراق کے حصے بخرے کیئے جانے کے بارے میں امریکی نائب صدر جوبائیدن کے بیان کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے، ان کو مشورہ دیا کہ وہ عراق کے آئین کا احترام کریں۔ عراق کے سابق وزیر اعظم نے عراقی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی وحدت کے تحفظ کے ساتھ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں، کیونکہ عراق کو داخلی جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے اور دشمن کی اس سازش کو اتحاد کے ذریعے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ جوبائیڈن نے حال ہی میں عراق کی تقسیم کی بات کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲