28 اگست 2014 - 02:25
بسیج فورس ولی امر مسلمین کے فرمان پر حتمی کامیابی تک مزاحمت کے لیے تیار

بسیج کے سربراہ نے اپنے ایک خط میں رہبر انقلاب اسلامی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہےکہ جانثار بسیجی صف بستہ ولی امر مسلمین کے فرمان پر، حتمی کامیابی تک، عزتمندانہ مزاحمت کے لئے تیار ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس، بسیج کے سربراہ نے اپنے ایک خط میں رہبر انقلاب اسلامی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہےکہ جانثار بسیجی صف بستہ ولی امر مسلمین کے فرمان پر، حتمی کامیابی تک، عزتمندانہ مزاحمت کے لئے تیار ہیں۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی غاصب اور جرائم پیشہ حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کی پر افتخار کامیابی کے ساتھ ہی ایران کی رضاکار فورس بسیج کے کمانڈر جنرل محمد رضا نقدی نے آج اپنے ایک خط میں وضاحت کی ہے کہ یہ کامیابی غزہ کے مظلوم عوام کے جہاد اور مزاحمت اور مومنوں اور آزادی پسندوں کی پشتپناہی اور دعاؤں کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے اور غزہ میں مزاحمت کی اس عظیم الشان کامیابی نے امریکہ کی کمر توڑ دی ہے۔ جنرل محمد رضا نقدی نے کہا کہ غزہ کے عوام نے اپنے صبر اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲