اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حوصلہ، ثابت قدمی اور مزاحمت کی مسلسل جد و وجہد کے نتیجہ میں اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینیوں کی فتح ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کی ثالثی سے جنگ بندی کے معاہدہ تک فلسطینی عوام اور مزاحمت کی ثابت قدمی کے بغیر نہیں پہنچا جا سکتا تھا، اور یہ فتح مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔
لبنانی تحریک نے غزہ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی شرائط پر جنگ بندی کے لیے ان کی تعریف کی۔
منگل کی شام کو ہونے والی جنگی بندی کی شرائط میں سے ایک سات برس سے جاری غزہ کے محاصرے کو ختم کرنا ہے۔
غور طلب ہے کہ آٹھ جولائی سے غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 490 بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد سمیت دو ہزار ایک سو بیالیس فلسطینی شہید اور 11 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق، اس لڑائی میں 69 اسرائیلی جنمیں بڑی تعداد فوجیوں کی ہے ہلاک ہوئے جب کہ حماس نے اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 150 بتائی ہے۔
.......
/169