اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کے نام ایک پیغام میں غزہ میں حالیہ جنگ میں صہیونی حکومت کے مقابلے میں ملت فلسطین اور اسلامی مزاحمت کے مجاہدین کی عظیم الشان کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کے خالد مشعل کے نام پیغام میں آیا ہے کہ فلسطین کے مردوں اور خواتین کی مزاحمت نے بلآخر، صہیونی حکومت کو، مزاحمت کی شرائط قبول کرنے پر مجبور کردیا اور اور اس مزاحمت نے ثابت کردیا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق کی بحالی اور مقبوضہ سرزمینوں کی آزادی کی تنہا راہ استقامت اور جدوجہد ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے غزہ پر صہیونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملوں کے جس کے نتیجے میں دو ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور گیارہ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ جرائم کھلم کھلا نسل کشی، عظیم انسانی المیہ اور فلسطین کی خونی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے اس پیغام میں ایک مرتبہ پھر فلسطین کے عوام کے لئے، اسلامی جمہوریہ ایران کی بھرپور حمایت پر تاکید کی اور ملت فلسطین کی سربلندی اور سعادت و خوشبختی کے لئے دعا کی۔
.......
/169