اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں کم از کم دو فلسطینی شہید اور بیس دیگر زخمی ہوگئے جن میں تین امدادی کارکن اور دو نامہ نگار بھی شامل ہیں۔غزہ کے طبی و ہنگامی امور کے مرکز کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شہر غزہ کے مغربی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر پانچ میزائل فائر کئے جس میں یہ عمارت تباہ ہوگئی۔ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے بھی مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر ایک سو بیس راکٹ داغے۔تحریک مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں ناحل عوز ٹھکانے پر القسّام بریگيڈ کے راکٹ حملے میں صیہونی حکومت کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف سمیت کئی صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ غزہ پر آٹھ جولائی سے صیہونی حکومت کی جاری بربریت میں ابتک دو ہزار ایک سو پینتیس فلسطینی مسلمان شہید اور گیارہ ہزار ایک سو زخمی ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲