25 اگست 2014 - 19:25
روسی پارلیمنٹ کا وفد تہران کے دورے پر

تہران میں روس کے سفارتخانے نے اطلاع دی ہے کہ روسی پارلیمنٹ کا ایک وفد تہران کے دورے پر ہے اور اس وفد کے دورہ تہران کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیاں پارلیمانی اور اقتصادی تعاون میں بہتری لانا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں روس کے سفارتخانے نے اطلاع دی ہے کہ روسی پارلیمنٹ کا ایک وفد تہران کے دورے پر ہے اور اس وفد کے دورہ تہران کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیاں پارلیمانی اور اقتصادی تعاون میں بہتری لانا ہے۔
تہران میں روسی سفارتخانے، نے کہا ہےکہ روسی وفد میں سیاسی اور تاجر برادری کے اہم افراد شامل ہیں اور یہ وفد روسی پارلیمانی امور کے کمیشن کے سربراہ کی قیادت میں تہران آیا ہے۔ واضح رہے رشیا ٹوڈے نیوز ایجنسی کا بھی ایک وفد تہران کے دورے پر ہے اور اس وفد نے آج پریس ٹی وی کا دورہ کیا۔

.......

/169