25 اگست 2014 - 18:37
غزہ پر تازہ حملوں میں مزید دو فلسطینی شہید

غزہ پٹی پر صیہونی فوج کے تازہ ترین حملوں میں مزید دو فلسطینی شہید ہوگۓ ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی لڑاکا طیاروں نے آج شمالی غزہ پٹی میں واقع جبالیا پناہ گزیں کیمپ پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگۓ ہیں۔ جبالیا کے قریب ایک گھر پر بھی صیہونی لڑاکا طیاروں نے کل بمباری کی تھی جس میں ایک خاتون اور اس کے چار بچے شہید ہوگۓ تھے۔ صیہونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے آج بیت لاھیا پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگۓ ہیں۔ دریں اثناء صیہونی لڑاکا طیاروں نے آج بھی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کر کے متعدد رہائشی گھروں اور تجارتی مراکز کو منہدم کردیا ہے۔

.......

/169