اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغان صدارتی محل سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدرکرزئی اور اقوام متحدہ کے وفد کے درمیان مذاکرات کے بعد 2 ستمبر کی تاریخ طے کی گئی ہے جس میں تبدیلی نہیں ہوگی۔ امریکا بھی چاہتا ہے کہ 4 ستمبر کو شروع ہونے والے نیٹو سربراہ کانفرنس سے قبل نیا افغان صدر عہدہ سنبھال لیں۔ جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اشرف غنی کو بھاری اکثریت حاصل ہوئی تھی تاہم ان کے حریف امیدوار عبداللہ عبداللہ نے بڑے پیمانے پردھاندلی کا الزام لگا کر نتائج مسترد کردیےتھے۔ امریکی مصالحت پر دونوں امیدوار ووٹوں کے آڈٹ پر متفق ہوگئے تھے جس کے تحت اب تک 60 فیصد ووٹوں کا آڈٹ مکمل ہوگیا ہے۔ بقیہ ووٹوں کے آڈٹ کا عمل جاری ہے جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائےگا۔
.......
/169