23 اگست 2014 - 13:17
جنگ غزہ میں ابتک صہیونی ریاست کے چار سو ستّانوے فوجی اور ایک سو تیرہ افسر ہلاک

جنگ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کو پہنچنے والے ان نقصانات کا انکشاف کیا ہے جنھیں اس غاصب حکومت نے خفیہ رکھنے کی کوشش کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنگ غزہ میں غاصب صہیونی ریاست کو پہنچنے والے ان نقصانات کا انکشاف کیا ہے جنھیں اس غاصب حکومت نے خفیہ رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اخبار الشروق نے اپنی جمعے کی اشاعت میں صہیونی ریاست کے ایک مشیر عاموس ہرئیل کی جانب سے کابینہ کو پیش کی جانے والی خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر اعلان کیا ہے کہ جنگ غزہ میں ابتک صہیونی ریاست کے چار سو ستّانوے فوجی اور ایک سو تیرہ افسر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ آٹھ سو اناسی فوجی اور تین سو باسٹھ افسر زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اخبار الشروق کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جنگ میں دو سو ستّر، ایسےصیہونی آلۂکار بھی ہلاک اور چھ سو انتیس زخمی ہوئے ہیں جنھیں صہیونی ریاست نے جنگ پر مجبور کیا تھا جبکہ ابتک ایک سو چھیاسٹھ صیہونی فوجی خودکشی اور تین سو گیارہ فوجی، اپنے ہاتھوں سے اپنے پیروں پر گولیاں مار کر راہ فرار اختیار کرچکے ہیں۔ اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ایسی حالت میں ہے کہ تین سو بتّیس صیہونی فوجیوں اور چار سو اٹھارہ رزرو فوجی اہلکاروں نے جنگ سے بچنے کیلئے اپنے اعضائے بدن تک کاٹ ڈالے۔

.......

/169