اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ اس کا انسان دوستانہ کارواں ہر صورت میں یوکرین میں داخل ہو گا۔ روسی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ روس انسان دوستانہ امداد یوکرین لے جانے والے اپنے کارواں کے راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو اب برداشت نہیں کرے گا اور اس امداد کو لے جانے والے ٹرکوں نے یوکرین کے شہر لوہانسک کی طرف بڑھنا شروع کر دیا ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ اس کارواں کو روکنے کے لیے رکاوٹ ڈالنے والوں کے تمام بہانے ختم ہو چکے ہیں۔
.......
/169