اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں عبداللہ عبداللہ کی انتخابی کمیٹی کے بعض سینیئر اراکین نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں بعض اہم افغان رہنماؤں کی شرکت سے ایک اجلاس تشکیل پا رہا ہے جس میں بلخ کے گورنر عطا محمد نور، ہرات کے سابق گورنر محمد اسماعیل خان، صدارتی انتخابات کے پہلے دور کے امیدوار گل آغا شیر زئی، افغانستان کے سینئر نائب صدر یونس قانونی، حامد کوزئی کے بھائی محمود کرزئی، پہلے دور کے صدارتی انتخابات کے امیدوار زلمی رسول، امن کونسل کے سربراہ صلاح الدین ربانی، وزیر اقتصاد عبد الہادی ارغندیوال اور افغانستان کی قومی سلامتی کی کونسل کے سابق سربراہ امر اللہ صالح شریک ہیں۔ یہ اجلاس ایسی حالت میں تشکیل پایا ہے کہ اس سے قبل اشرف غنی احمدزئی نے کہا تھا کہ وہ اقتدار کی تقسیم قبول نہیں کریں گے۔
.......
/169