اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں نے نیٹو کے آئل ٹینکر پر حملہ کردیا،جس سے 2آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔حملے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع خا صہ دار فورسز کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ سور قمر میں شدت پسندوں نے نیٹو کے آئل ٹینکروں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا،حملے کے نتیجے میں 2آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے والے آئل ٹینکرز میں ڈرائیور اور کلینرز بھی موجود تھے ۔شدت پسندوں کے حملے میں 2افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں پشاور کےا سپتال منتقل کردیا گیا۔علاقے میں شدت پسندوں اور خاصہ دار فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔
.......
/169