اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نوری مالكي نے کہا کہ فوج کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں موجودہ وقت میں دہشت گرد تنظیم اور اس سے وابستہ دیگر دہشت گرد گروہ اس وقت عراق میں پسپائی اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق کو انشاء اللہ داعش کے قبرستان میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
نوری مالكي نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کسی ملک کے استحکام، سیکورٹی، معیشت اور ترقیاتی امور سیاسی استحکام پر منحصر ہوتے ہیں، کہا کہ اس لئے نئی حکومت ایسی بننی چاہئے جو ملک کی یکجہتی اور سالمیت کی حفاظت کرے۔ انہوں نے باہمی اختلافات کو الگ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خواہشات کو مسلط کرنےکی صورت میں عراق میں جاری سیاسی عمل تباہ و برباد ہو گا۔
نوری مالكی نے نئے کابینہ کی جلد از جلد تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی کابینہ میں ایسے کسی شخص کو شامل نہ کیا جائے جس کے تعلقات دہشت گردوں سے ہوں۔ عراق کی وزارت عظمی کی دوسری مدت کے اختتام پر نوری مالكی نے داعش اور دیگر گروہوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔
.......
/169