اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں سیاسی و سیکورٹی مشکلات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق فریقین نے متحدہ قومی حکومت کی جلد از جلد تشکیل اور ایک بامقصد حکومتی ایجنڈے پر تاکید کی ہے۔
دوسری جانب عراق کی حزب الدعوۃ کے رہنما ولید الحلی نے ایک مضبوط قومی حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے سیاسی شخصیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق میں سیاسی عمل کو بہتر بنانے کے لۓ اپنی تجاویز پیش کریں۔ انھوں نے عراق کے کردستان علاقے کو مرکزی حکومت کی جانب سے دی جانے والی مدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اہم بات یہ ہے کہ دشمن کے مقابلے میں ایک فوج ہونی چاہۓ۔
.......
/169