20 اگست 2014 - 11:45
ایران کی دفاعی صنعتيں دیگر صنعتوں کے لئے مثالی حیثیت کی حامل

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صنعتيں دیگر صنعتوں کے لئے مثالی حیثیت کی حامل ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت دفاع کے مطابق ڈاکٹر جواد ظریف نے آج دفاعی صنعتوں کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ایران کے دفاعی شعبے اور دفاعی صنعتوں نے دشمنوں کے مقابل نہ صرف ایران کے دفاع کو یقینی بنایا ہے بلکہ دیگر صنعتوں کی پیشرفت کے لئے بھی عظیم کام انجام دئے ہیں۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج یوم دفاعی صنعت کی مناسبت سے ایرانی دفاعی صنعتوں کا معائنہ کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر دفاع جنرل حسین دہقان بھی موجود تھے۔
محمد جواد ظریف نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی صنعتوں کی روز افزون ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایرانی کے لئے ملک کی ترقی، خود اعتمادی اور ملک کی علمی سائنسی اور ٹیکنالوجیکل توانائياں قابل فخر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملت ایران استقامت و پائیداری میں زبان زد خاص و عام ہے اور اس نے بے پناہ ترقی کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کوئي بھی اس کے ملک کو للچائي ہوئی نگاہوں سے نہیں دیکھ سکتا۔

.......

/169