اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے نامہ نگار نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس موقع پرپاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ استعفیٰ کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، وہ استعفی نہیں دینگے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کےراستےکھلےرکھےجائیں گے،ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کےذریعےرابطوں کوتیزکرنےپراتفاق کیا گیا۔ ادھراسلام آباد میں جاری آزادی اورانقلاب مارچ کےشرکاریڈزون کی جانب روانہ ہوگئے ہیں،بتایا جارہا ہے کہ آزادی مارچ کےشرکاآبپارہ میں انقلاب مارچ کےشرکاکےساتھ مل گئے،جبکہ دھرنے کے شرکا نے کنٹینرز بھی ہٹانا شروع کردیئے ہیں،ادھر دوسری جانب ریڈ زون میں پولیس ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس سے لیس ہے اور موجود ہے،ریڈزون میں فوج کے350جوان تعینات کیےجانے کی اطلاع ملی ہے،تاہم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ریڈزون میں15جون سے350فوجی جوان پہلےہی تعینات ہیں۔
.......
/169