19 اگست 2014 - 16:14
 انقلاب مارچ میں شرکت کیلئے مزید ہزاروں کارکن اسلام آباد پہنچ گئے

میڈیا رپورٹ کیمطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب مارچ میں شرکت کیلئے ملک بھر سے مزید ہزاروں کارکن اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جنکو روکنے کیلئے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں کو ایک مرتبہ پھر سیل کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک اور ان کی حلیف جماعتوں کی جانب سے جاری انقلاب مارچ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے مزید ہزاروں کارکن اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ جن کو انقلاب مارچ میں شریک ہونے سے روکنے کے لیے انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں کو ایک مرتبہ پھر سیل کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق انقلاب مارچ میں شرکت کے لیے آنیوالے کارکن مختلف شہروں سے آئے ہیں۔ کارکنان کی مسلسل آمد کے بعد انقلاب مارچ کے شرکاء میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دیگر شہروں سے آنیوالے کارکنان کو انقلاب مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینر رکھ کر ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کو سیل کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات ہیں، ممکنہ دہشت گردی سے بچنے کیلئے یہ انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

.......

/169