اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالم اسلام میں علمی اور سائنسی رتبہ بندی کرنے والے ادارے کے سربراہ جعفر مہراد نے تھران سے شائع ہونے والے اخبار ایران کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایسکو پوس SCOPUS مرکز کے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر ایران، علم وسائنس کے فروغ میں علاقے میں پہلے نمبر پر ہے۔ جعفر مہراد نے کہا ہے کہ ایسے میں جبکہ 2014 کے اختتام میں ابھی چند مہینے باقی ہیں ایران کے دانشوروں اور محققین نے ملک کی یونیورسٹیوں اور علمی مراکز میں گذشتہ سال کی بہ نسبت علمی وسائنسی لحاظ سے آٹھ اعشاریہ سات فیصد ترقی کی ہے۔
.......
/169