18 اگست 2014 - 14:31
طاہر القادری اور عمران خان سے مذاکرات کا حکومتی فیصلہ

پاکستان کی حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری سے مذاکرات کے لئے علیحدہ علیحدہ حکومتی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  سید خورشید شاہ، رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کے علاوہ جماعت اسلامی کے رہنما شامل ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی میں صوبے پنجاب کےگورنر چوہدری محمد سرور، صوبے سندھ  کےگورنر ڈاکٹر عشرت العباد، سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، حیدر عباس رضوی اور احسن اقبال شامل ہوں گے۔ مذاکراتی کمیٹیاں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے رسمی منظوری کے بعد اپنا کام شروع کریں گی جب کہ  اس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کمیٹیوں کے ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔

.......

/169