اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے عراق میں رونما ہونے والی حالیہ سیاسی تبدیلیوں کو اس ملک میں پیش آنے والے مثبت مواقع قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اصولی موقف، وحدت و یکجہتی اور عراق کی ارضی حاکمیت کے حوالے سے مکمل حمایت پر مبنی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق میں پرامن اقتدار کی منتقلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے دانشور حکمرانوں کا اقدام، عراق میں قانون کی حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ سلسلہ عراق میں جمہوریت کے فروغ کا پیش خیمہ ہے اور اس سے عراق میں مضبوط ڈیموکریسی کو تقویت ملے گی۔
دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے عراق میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں میں مرجعیت، شخصتوں اور قومی سیاسی گروہوں کے واضح کردار پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موجودہ حالات میں پیش آنے والے مواقع، عراق کی ترقی و پیشرفت اور مضبوط و مستحکم قومی حکومت کی تشکیل اور عوام کی مشکلات کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اسی طرح امید ظاہر کی کہ عراق کے مختلف علاقوں میں، اس ملک کی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں دہشتگردی کی لعنت کی بیخ کنی پر منتج ہون گی۔
.......
/169