اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان گروہ کے خلاف افغان سیکیورٹی فورسیز کی یہ کاروائیاں، مختلف افغان صوبوں منمجلہ کنڑ، ننگرہار، پروان، پکتیکا، قندوز، زابل میدان وردک اور لوگر میں انجام پائیں۔ افغان وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ان کاروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسیز نے طالبان گروہ کے افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ دوسری جانب طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ نے صوبے بامیان میں آج پولیس کی ایک گاڑی کو بم دھماکے سے تباہ کردیا جس میں متعدد پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔ طالبان گروہ کے اس ترجمان نے ہلاک و زخمی ہونے والے افغان پولیس اہلکاروں کی تعداد کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔
.......
/169