15 اگست 2014 - 09:19
امريکي حکومت پر رائے عامہ کا دباؤ

امريکي حکومت نے غزہ پر اسرائيلي جارحيت کے خلاف رائے عامہ کي شديد ناراضگي کے دباؤ ميں آکراسرائيل کے لئے اينٹي ايئرہلفائر ميزائيل کي ترسيل روک دي ہے-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امريکي ذرائع ابلاغ نے خبردي ہے کہ اسرائيل نے پنٹاگون سے کہا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس يا وزارت خارجہ سے اجازت لئے بغير براہ راست ہتھيار ارسال کرے- باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے حکام کو اس بات کا انديشہ ہے کہ اسرائيل غزہ کي گنجان آبادي پر گائيڈڈ ہتھياروں کے بجائے توپخانوں سے حملے کرے گا -

ايک اسرائيلي عہديدار نے اخبار وال اسٹريٹ جرنل سے اپني گفتگو ميں کہا کہ امريکا اور اسرائيل کے درميان کشيدگي کافي بڑھ گئي ہے -
مذکورہ عہديدار کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھي امريکا اور اسرائيل کے تعلقات ميں کشيدگي ديکھي جارہي تھي ليکن مشرق وسطي کے معاملات سے نمٹنے کے تعلق سے دونوں کے نظريات ميں کافي فرق ہے اور اس سلسلے ميں دونوں ميں بے اعتمادي بڑھتي جارہي ہے -

اسرائيل کو امريکا ہي سب سے زيادہ ہتھيار فراہم کرتا ہے -
اعداد وشمار کے مطابق غزہ کي جنگ کے دوران امريکا نے اسرائيل کے جنگي طياروں کو کئي لاکھ ٹن ايندھن اور بھاري مقدار ميں فوجي ساز وسامان فراہم کئے تھے، اس کے باوجود غزہ ميں اسرائيل کے وحشيانہ اقدامات سے پوري دنيا کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہيں اور اب مغربي حکومتوں نے مجبور ہو کر اسرائيل کے لئےہتھياروں کي سپلائي روک دي ہے

.......

/169