14 اگست 2014 - 12:01
عراق میں داعش کی کامیابیاں ترکی کے بل بوتے پر

دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے ایک سرغنہ نے شام و عراق میں اس گروہ کی کامیابیوں کو ترکی کی لاجسٹک سہولیات کا مرہون منت قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اردوغان حکومت مخالف ایک اخبار نے لکھا ہے کہ داعش گروہ کے 27 سالہ سرغنہ نے ، کہ جو ابو یوسف کے نام سے معروف ہے ، ترکی کے صوبے ھاتائی میں کہا ہے کہ داعش گروہ کی ضروریات کا تمام سامان ترکی سرحد سے فراہم کیا جاتا رہا ہے اور داعش گروہ کے اکثر کمانڈروں اور عناصر کا علاج معالجہ بھی ترکی کے اسپتالوں میں کیا جاتا ہے۔ دہشتگرد تکفیری گروہ کے اس سرغنہ نے مزید کہا کہ آج داعش کے پاس جو طاقت ہے جس کی بنا پر اس نے شام اور عراق کے کئی علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے، یہ سب ترکی کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے کا نتیجہ ہے، جس پر داعش گروہ ترکی کا شکر گزار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲