14 اگست 2014 - 11:46
دنیا میں ریاضی کے اعلی ترین اعزاز کی فاتح ایرانی خاتون

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے دنیا کا اعلی ترین ایوارڈ جیتنے والی ایرانی خاتون محترمہ پروفیسر مریم میرزا خانی کو ایک پیغام میں مبارکباد پیش کی ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے پیغام آیا ہےکہ آج ایرانی قوم اپنے پر فخر کرسکتی ہے کہ ریاضی میں دنیا کا اعلی ترین اعزاز ایک ایرانی خاتون نے حاصل کیا ہے۔ صدر مملکت کے پیغام میں آیاہے کہ ایرانی دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں وہ ایران کے لئے قومی سرمایہ ہیں اور ہم ملت ایران کی نمایندگی میں ان کی علمی کوششوں کی قدردانی اور احترام کرتے ہیں ۔اس انعامی رقم کی مالیت پندرہ ہزار کینیڈین ڈار ہے۔

.......

/169