اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ میں ایک فلسطینی نوجوان نے اقوام متحدہ کے اسکول میں شادی کی رسم رچا کر یہ بتا دیا کہ ہم دشمن کے حملوں کے خوف سے اپنی زندگی کی لذتوں کو نہیں چھوڑ سکتے۔
دلہن کے باپ جس نے صہیونی حملوں میں اپنا سب کچھ کھو دیا نے آناٹولی نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے کہا: ہماری زندگی انشاء اللہ کچھ دنوں میں دوبارہ ٹھیک ہو جائے گی آج ہم نے اپنی لڑکی کی شادی رچائی ہے تاکہ ہم اسرائیل کے لیے ثابت کر سکیں کہ ہم اپنی زندگی کو عادی طریقے سے جاری رکھیں گے ہم دشمن کے حملوں سے نہیں ڈرتے۔
واضح رہے کہ غزہ میں ۷۲ گھنٹے کی جنگ بندی کا آج تیسرا دن ہے اور تاہم قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجہ تک نہیں پہنچے ہیں۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲