اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق ميں نامزد وزير اعظم حيدرالعبادي نے کابينہ کي تشکيل کے لئے کوششيں شروع کردي ہيں - اسي سلسلے ميں انہوں نے مختلف سياسي جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کي ہے -
عراق کے وزيراعظم منتخب ہونے کے بعد حيدرالعبادي نے نئي کابينہ کي تشکيل کے لئے پارليماني دھڑوں سے صلاح و مشورے شروع کرديئےہيں -
عراق کے صدر فواد معصوم نے پير کو ايک اجلاس ميں جس ميں پارليمنٹ کے اسپيکرسليم الجبوري، نيشنل الائنس کے سربراہ ابراہيم جعفري اور کئي ديگر سياسي جماعتوں کے رہنما اور معروف سياسي شخصيات موجود تھيں اپنے ايک حکمنامے ميں حيدرالعبادي کو نئي حکومت کي تشکيل کي ذمہ داري سونپي تھي -
عراق کے نئے وزيراعظم حيدرالعبادي نے نئي کابينہ کي تشکيل کے لئے پارليمنٹ ميں مختلف سياسي جماعتوں اور دھڑوں کے ارکان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ نئي کابينہ کے وزيروں کا انتخاب اہليت اخلاص اور ميرٹ کي بنياد پر کياجائے گا اور ايسے لوگوں کو کابينہ ميں شامل کيا جائے گا جو عوام ميں مقبوليت رکھتے ہوں- انہوں نے کہا کہ کابينہ کي تشکيل ميں کسي بھي طرح کي تاخيرنہيں ہونے ديں گے -
حيدرالعبادي نے ملکي معاملات کے تعلق سے سابق وزيراعظم نوري مالکي کي کوششوں کي تعريف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے سياسي عمل ميں ان کے ايک اہم اور بنيادي شريک کے طور پر ان کے ساتھ ہيں اور ہم ان کي صلاحيتوں اور تجربات سے استفادہ کريں گے –
عراق کے نئے وزيراعظم نے ساتھ ہي ملک کے مسائل و مشکلات کے حل ميں عراق کے بزرگ مراجع کرام کے کردار کو خراج تحسين پيش کرتے ہوئے دوست عرب ملکوں اور سبھي علاقائي اور عالمي اداروں سے کہاکہ وہ داعش جيسے دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے لئے جو پورے خطے اور عالمي امن و سلامتي کے لئے خطرہ ہے عراق کا ساتھ ديں -
اس دوران عراق کے بزرگ مرجع تقليد آيت اللہ العظمي؛ سيد علي سيستاني نے اپنے ايک بيان ميں ملک کے سبھي سياسي گروہوں اور جماعتوں سے کہا کہ مزيد کشيدگي کو روکنے کي غرض سے، مظاہروں اور جلسوں سے اجتناب کريں -
سن دوہزار تين ميں عراق کے معدوم ڈکٹيٹر صدام کا تختہ ا لٹنے کے بعد جو نئي جمہوري حکومتيں تشکيل پائيں ان ميں حيدرالعبادي وزيرمواصلات ، وزيراعظم کے مشير ، عراقي پناہ گزينوں کے امور ميں اقوام متحدہ کے ساتھ کوآرڈينيشن کميٹي کے سربراہ اور عراق کي پہلي منتخب پارليمنٹ ميں اقتصادي کميشن کے سربراہ کے عہدوں پر کام کرچکے ہيں -
............
/169