اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات کے مطابق چک ہیگل نے کہا کہ ایک سو تیس فوجی ماہرین کو شمالی عراق بھیجا گيا ہےک جہاں پناہ گزینوں کی بڑی تعداد داعش کے محاصرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی ماہرین کو محصورین کی نجات اور مدد کے لئے بھیجا گيا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں اس وقت امریکہ کے آٹھ ہزار چھ سو تیس فوجی موجود ہیں اس کے باوجود امریکہ نے مزید ایک سو تیس فوجی ماہرین عراق روانہ کئے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کےبقول یہ فوجی ماہرین سنجار پہاڑیوں میں پناہ لینے والے افراد کی صورتحال کا اندازہ لگانے اربیل بھیجے گئے ہیں۔ اربیل میں امریکہ کا ایک بڑا فوجی اڈا ہے جہاں طیاروں کے ذریعے امریکی فوجیوں کو منتقل کیا جاتا ہے۔
.......
/169