اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ سعد حریری کی لبنان واپسی کا صدارتی انتخابات سے کوئي تعلق نہیں ہے۔شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ان کی پارٹی کے صدارتی نامزد سے سب آگاہ ہیں اور مد مقابل کو ہمارے ساتھ مفاہمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی تمام سیاسی پارٹیاں استحکام اور امن کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے لبنانی فوج کو کامیابیوں پر مبارک باد پیش کرتےہوئے کہا کہ فوج کی حمایت کرنا ملک کی حمایت کرنے کےمعنی میں ہے اور ہم دہشتگردی کے مقابل محاذ کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرسال کے حالات پر کنٹرول کرنے میں فوج کی کامیابی سے اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں ثابت ہوجاتی ہیں۔ حزباللہ لبنان کے نائب سربراہ شیح نعیم قاسم نے کہاکہ امریکہ علاقے کے تیل سے مالامال بعض ملکوں اور بعض ديگر ملکوں کی مدد سے داعش کو شام میں لے کر آیا ہے اور پیسے اور ہتھیاروں سے اس کی حمایت کررہا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ داعش کو افغانستان میں امریکہ اور خلیج فارس کے تیل سے مالا مال بعض ملکوں کی لاجسٹیک اور فوجی حمایت سے پروان چڑھایا گيا اوراس تکفیری دہشتگرد گروہ کی ماہیت سے پتہ چلتا ہےکہ اس کو پروان چڑھانے میں دنیا کے جاسوس تنظیموں کا ہاتھ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲