12 اگست 2014 - 14:37
غزہ پر جارحیت کے خلاف خانوادہ شھداء کے مظاہرے

ایران میں شہدا کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے غزہ کے بچوں اور ماؤں کی حمایت میں اجتماع کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران میں شہدا کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے غزہ کے بچوں اور ماؤں کی حمایت میں اجتماع کیا ہے۔ یہ اجتماع تہران کے معروف اسکوائر آزادی اسکوائر پر ہوا ۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شہدا کی ماؤں نے اپنے اجتماع میں فلسطینی کاز اور غزہ کے عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔ مادران شہدا نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کی مجرمانہ کاروائیوں کی مذمت کی۔واضح رہے ملت ایران نے ملت فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مذمت میں متعدد بار مظاہرے اور اجتماعات کئے ہیں۔ ادھر رضاکار فورسز کی ایک بڑی تعداد نے غزہ کی تعمیر نو کے لئے آمادگي ظاہر کی ہے۔ زندگي کے مختلف شعبوں سے رضا کار فورسز نے صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی کو خط بھیج کر غزہ کی تعمیر نو میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے غزہ پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت میں ایک ہزار نو سو چوالیس فلسطینی شہید اور دس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169