اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لندن کے سیاسی تجزیہ کار صباح جواد نے کہا ہے کہ امریکہ عراق کے حصے بخرے کرنے کے درپے ہے۔ صباح جواد نے پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ امریکہ نے سنہ دو ہزار تین کو عراق میں جمہوریت کی برقراری کے بہانے اس ملک پر حملہ کیا اور وہ اسی زمانے سے عراق کے حصے بخرے کرنے کے درپے ہے۔ صباح جواد نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے عراق میں جو اقدامات انجام دیۓ ہیں ان سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہےکہ امریکہ دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے اور وہ عراق کو تقسیم کرنے کے لۓ کوشاں ہے۔ صباح جواد کا مزید کہنا تھاکہ دہشتگرد گروہ داعش کو امریکہ نے ہی پروان چڑھایا ہے اور اسی نے اس دہشتگرد گروہ کو ٹریننگ دی ہے اور امریکہ کا مقصد عراق کی نابودی، اس ملک پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا اور اس کے نتیجے میں پورے خطے کو اپنے کنٹرول میں لینا ہے۔
.......
/169